کراچی (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس بات پر معافی مانگیں، معافی تو وہ مانگیں جنہوں نے لشکر بنانے کا کہا ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اس سوال پر کہ محمود اچکزئی کے بعد کیا مولانا فضل الرحمان پر بھی ایف آئی آر ہوگی، جواب میں کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایسی کونسی بات کی جس پر معافی کا مطالبہ کیا جائے؟اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معافی کا مطالبہ تو اس بات پر کیا جانا چاہیے کہ اگر کوئی یہ کہے کہ آپ خیبرپختونخوا میں متوازی لشکر بنا لیں اور لوگوں کا خود مقابلہ کریں، معافی تو ان کو مانگنی چاہیے نہ کہ مولانا کو۔جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ جو کچھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہو رہا ہے، اس کے اوپر معافی مانگی چاہییے کہ گورننس کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔