• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی کارروائیوں کے باوجود آٹے کی قیمت میں کمی نہ آسکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبہ بھر میں بھر پورکارروائیوں کے باوجود آٹے کی قیمت میں کمی نہیں آئی،کراچی میں تمام سپر اسٹورز پر فروخت ہو نے والا آٹا کمشنر کراچی کے طے کردہ نرخ سے کہیں زیادہ مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے ،کمشنر کراچی نے ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 125روپے مقرر کی ہے لیکن شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 170سے 180 روپے تک پہنچ گئی ہے ، فلور ملز مالکان کی جانب سے قیمت میں کمی کی یقین دہانی کے باوجود قیمت میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی،شہر کے بڑے سپر اسٹورز پر فروخت ہونے والے مختلف برانڈ کے آٹے کی قیمت 170 سے 180 روپے فی کلو تک ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض بڑی کمپنیوں نے کاروائی سے بچنے کے لئے اپنی سپلائی بھی معطل کر دی ہے ،سپر اسٹورز کے ساتھ چھوٹی چکیوں پر بھی آٹا سرکاری نرخ 145 کی بجائے 170 سے 190 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید