اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز آرڈر 2026 بھی قانون سے متصادم قرار، وزارتِ توانائی کا قیمتوں کی تفصیلات طلب کرنے والا خط بھی کالعدم، انتظامی نوٹیفکیشنز سے مالیاتی قانون کا دائرہ کار نہیں بڑھایا جا سکتا، فیصلے سے پاکستان کی ڈی ریگولیٹڈ گیس مارکیٹ پر اہم اثرات متوقع، پاکستان کے توانائی شعبے اور انتظامی احکامات کے ذریعے مالی ذمہ داریاں عائد کرنے کے حکومتی اختیار پر دور رس اثرات مرتب کرنے والے ایک تاریخی فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے وفاقی حکومت کے ان اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے جن کا مقصد یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (یو جی ڈی سی ایل) کو آف دی گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے دائرہ کار میں لانا تھا۔