اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعاون پر پیشرفت کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ توانائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے، کیونکہ ترکیہ کی سرکاری توانائی کمپنی ترکش پیٹرولیم کارپوریشن(ٹی پی اے او) رواں سال پاکستان میں سمندر کے اندر (آف شور) اور خشکی پر (آن شور) تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت منگل کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق اجلاس میں زیر بحث آئی، جس میں حکام نے اس اہم تعاون کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔