اسلام آباد (فاروق اقدس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر خارجہ بھی ہیں ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے مختصر بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے لیکن ملاقات کے حوالے سے موضوع بحث یہ بنا کہ اس ملاقات کے لیے ایوان صدر کا انتخاب کیوں کیا گیا جبکہ یہ ملاقات ایوان صدر سے چند منٹوں کی مسافت پر وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دفتر میں بھی ہو سکتی تھی کیونکہ دیکھنے میں تو یہی آیا ہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات ایوان صدر کے مکیں کے ساتھ ہی ہوتی ہے یا پھر ان کی موجودگی میں لیکن اس بارے میں بھی لاعلمی ہے چونکہ صدر آصف زرداری اسلام آباد میں ہی موجود تھے تو کیا اس ملاقات میں غیر اعلانیہ طور پر وہ بھی شامل تھے۔