• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیورٹ فرانس کو شکست، اسپین فٹبال ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

ٹورنٹو، کینیڈا(شکیل یامین کانگا) پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ اسپین کی یہ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں دوسری بار رسائی ہے اس سے قبل اس نے 2010 میں ٹورنامنٹ جیتے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ڈیلاس اسٹیڈیم میں میچ کے آغاز سے ہی اسپنش کھلاڑیوں نے فرانس کے گول پر حملے کئے ۔21ویں منٹ میں لامین یمال کو ڈی میں گرانے پرریفری نے پینلٹی دی جس پرمیکیل اویار سبال نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی اسپین کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی اور 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے گول کرکے ٹیم کی 2-0کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
اہم خبریں سے مزید