اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فنانس ایکٹ : FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل ٹائم پروڈکشن مانیٹرنگ اور فروخت کی ڈیجیٹل رپورٹنگ کے لیے ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور الیکٹرانک آلات پر ٹیکس ریلف دیا جائیگا۔فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت حکومت نے ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ کاروباری اداروں کی ریئل ٹائم انٹیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 64D کو ازسرنو نافذ کر دیا ۔