• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی کشمیر کمیٹی نے مذاکرات کیلئے امن جرگہ تشکیل دیدیا

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تشکیل دی گئی کشمیر کمیٹی نے "امن جرگہ" تشکیل دے دیا ، امن جرگہ وزیراعظم، صدر مملکت، پاکستانی ریاستی مقتدر شخصیات سے رابطے اور ملاقاتیں کرے گا، جرگہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت، سیاسی جماعتوں ،دینی قیادت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بھی ملاقاتیں / رابطے کرے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی طرف سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کشمیر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید