• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت جیل سے فرار ہونے والا عمر قید کا مجرم تمپ سے گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تمپ پولیس کی کاروائی سے ، تربت جیل حملہ اور فرار ، دہشت گردی قتل ، پولیس مقابلہ اور کئ دیگر سنگین جرائم میں عمر قید سزایافتہ مجرم یاسین کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تربت جیل سے فرار ہونے والا مجرم تمپ میں موجود ہے جس پر ایس پی تمپ محمد عارف بلوچ کی سربراہی میں تمپ پولیس پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب کارروائی کرتےہوئے دہشت گردی ،ڈسٹرکٹ جیل تربت پر حملےاور فرار ، قتل پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین مقدمات میں تین مختلف مقدمات میں عمر قید سزا یافتہ اشتہاری مجرم یاسین ولد غلام محمد، سکنہ ملانٹ تمپ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم سال 2006 میں ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل تربت پر حملے اور جیل سے فرار ہونے کے مقدمات سمیت متعدد دہشت گردی، قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب اور تین مختلف مقدمات میں عمر قید کی سزا یافتہ ہے۔ گرفتاری کے بعد مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ضلع تمپ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ امن و امان کے قیام، دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید