کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) خانوزئی کے قبائلی رہنماؤں حاجی اشفاق احمد اور ملک احمد وفا نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک مائننگ کمپنی کے نمائندوں سے اہل علاقہ نے تحریری معاہدہ کیا کہ مسئلہ حل ہونے تک کوئی بھی کام نہیں کرسکے گا14جولائی کو مقامی لوگوں کو اطلاع ملی کہ پہاڑ سے 2 ڈمپر کرومائیٹ سے لوڈ نکلے ہیں ہم نے کمپنی کے نمائندوں سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ منشی نے غلطی سے لوڈ کئے ہیں ہم نے اپنے نمائندے کے ذریعے خالی کرانے کی کوشش کی لیکن بعض پولیس اہلکاروں نے گاڑیاں خالی کرنے نہیں دیا اور کہا کہ گاڑیاں ہم لے جائیں گے جس کے خلاف لوگوں نے قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا تو ہمیں ایک پولیس افسر نے مبینہ طور پر دھمکی دی اور بعد ازاں شیلنگ اور فائرنگ کرکے لوگوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی گئی جوکہ قابل مذمت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےاس کانوٹس لیاجائے۔