کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ایوب سٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ میں سانحہ زیارت پولیس شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی ، نماز جنازہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر مرکزی و صوبائی ایگزیکٹیوز اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔