• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریونیو کے فیلڈ دفاترکو آگ سے بچاؤ اقدامات کی ہدایت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں تمام فیلڈ دفاتر کو فوری طور پر آگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےایف بی آر ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر فوری عملدرآمد کیا جائے تمام عمارتوں کی برقی تاروں کا مکمل سروے کر کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی جائے اور بروقت مرمت کی جائے، تمام ایگزٹ پوائنٹس کو صاف اور بغیر رکاوٹ کے رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ انخلاء ممکن ہو، فائر ایکسٹینگوئشرز کی مناسب دستیابی اور درست مقام پر تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور ان کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے،ایف بی آر نے متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ ان ہدایات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور عملدرآمد کی رپورٹ ہیڈکواٹر کو جلد از جلد ارسال کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید