کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹر یاسر اقبال خوستی نے کہاہےکہ اینٹی بائیوٹک کا غلط اور غیر ضروری استعمال دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ عام پیشاب یا خون کے انفیکشن کا کلچر اینڈ سینسیٹیویٹی ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو اکثر 25 سے 30 اینٹی بائیوٹکس میں سے صرف ایک یا دو ہی مؤثر ثابت ہوتی ہیںجبکہ باقی ادویات کے خلاف جراثیم مزاحمت دکھاتے ہیں انہوں نے بتایاکہ سندھ اور بلوچستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز سامنے آ چکے ہیںجو ایک خطرناک قسم کا ٹائیفائیڈ ہے اور زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس پر اثر نہیں لیتابلکہ صرف محدود ادویات ہی اس کے علاج میں مؤثر ہوتی ہیں۔