• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر اقبال کاکڑ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت عمل ہے۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر کابینہ اراکین نے بیرسٹر اقبال کاکڑ پر انکی رہائش گاہ میں مخالفین کی جانب سے ہونے والے قاتلانہ حملے اور اانہیں زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ وکلاء قانون کی بالادستی، آئین کے تحفظ اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ ناروا سلوک نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عدالتی نظام اور جمہوری اقدار پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ بیان میں انہوں نے پولیس اور دیگر حکام سے مطالبہ کیاہےکہ واقعہ میں ملوث نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید