کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ ٹرانسفرپیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بہتر بتانے کا معیار ہے افسران نے رینجز ، کوئٹہ اور سینٹرل پولیس آفس میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کی خیبر پختون خواہ تعیناتی پر الوداع کیا ۔ اور ان کی بلوچستان پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ایڈ یشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز حسن اسد علوی ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران نے رینجز ، کوئٹہ اور سینٹرل پولیس آفس میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں، جو بلوچستان پولیس اور شہریوں کے لیے با عث ِ فخر ہیں۔