کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوا جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں پروگرام کو مزید مؤثر ، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں خواتین ونگ کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک و صوبے کے شہداء کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور وطنِ عزیز میں پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔ اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور بلوچستان کو امن ، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔