• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کا مسلمانوں کیخلاف ایک اور متنازع فیصلہ

بھارت کی مودی سرکار نے متنازع بھارتی ترانے وندے ماترم کی توہین پر تین سال قید کی سزا دینے کا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کریں گے۔

وندے ماترم کو بھارت کے قومی ترانے کی حیثیت حاصل نہیں، تاہم اسے قومی گیت قرار دیا جاتا ہے۔ بھارت کا قومی ترانہ ’جن گن من‘ ہے، لیکن بھارت کی مودی سرکار اب وندے ماترم کے لیے بھی قانونی تحفظ کی خواہش مند ہے۔

قیامِ پاکستان سے پہلے مسلمانوں کی جانب سے وندے ماترم کی بھی مخالفت کی گئی تھی کیوں کہ اس کے بعض الفاظ کو مسلمان اپنے مذہبی عقائد کے خلاف سمجھتے تھے۔

مودی سرکار کے مجوزہ قانون کے تحت وندے ماترم گائے جانے کے دوران جان بوجھ کر رکاوٹ پیدا کرنے پر تین سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید