• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے میں کنٹریکٹ ملازمین کنٹریکٹ ملازمین بدستورتعینات

پشاور(جنگ نیوز)این سی سی آئی اے میں سروس کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود افسران کا کر رہے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیز ٹو کے متعدد ملازمین کے سروس کنٹریکٹس 30جون 2026کو ختم ہونے کے باوجود انہیں اہم عہدوں پر تعینات رکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے فیز ٹو کے ملازمین کے سروس کنٹریکٹس مقررہ تاریخ پر ختم ہو گئے تھے اور ان میں تاحال کوئی توسیع نہیں کی گئی۔ اس کے باوجود بعض افسران کو گریڈ 19 اور گریڈ 18 کی اہم پوسٹوں، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل انچارج شامل ہیں، پر بدستور فرائض انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قانونی توسیع یا مجاز حکم کے ان افسران کی تعیناتی جاری رکھنا قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ان عہدوں پر برقرار رہنے کے لیے کوئی واضح قانونی اختیار موجود نہیں۔ معلومات کے مطابق متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت بھی ان افسران کی موجودہ پوسٹوں پر تعیناتی کی حمایت نہیں ہوتی۔ معاملے کے حل کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ جب تک ان کے کنٹریکٹس کی قانونی توسیع نہیں کی جاتی، متعلقہ افسران و اہلکاروں کو این سی سی آئی اے سے واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر انتظامی سطح پر کارروائی متوقع ہے۔
پشاور سے مزید