• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی مداخلت پر پاسپورٹ کا مسئلہ حل، شہری کو بروقت ریلیف فراہم

پشاور(جنگ نیوز)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، علاقائی دفتر پشاور کی بروقت مداخلت پر ضلع پشاور کے رہائشی محمد جاوید کو ریلیف فراہم کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد جاوید نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، علاقائی دفتر پشاور میں شکایت درج کرائی ۔شکایت پر اسسٹنٹ ایڈوائزر انجم بی بی نے تحقیقات مکمل کیں جبکہ فیصلے پر عملدرآمد ڈپٹی ایڈوائزر محمد عالمزیب نے یقینی بنایا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، علاقائی دفتر پشاور کی مؤثر مداخلت اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں متعلقہ ادارے نے شکایت کنندہ کا مسئلہ حل کرتے ہوئے اس کی شکایت کا ازالہ کر دیا۔
پشاور سے مزید