• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان سیاست کا رخ بدلنے کا ہنر جانتی ہے، فاروق ستار

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کا رخ بدلنے کا ہنر جانتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ کارکنان تنظیمی ہدایات کو گرہ سے باندھ لیں،سیاست میں نئی جہتیں اور جدید رجحانات متعارف کرانے کا سہرہ ہمیشہ ایم کیو ایم کے سر رہا ہے،سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے کئے جانے والے بے جا تبصرے اور غیر محتاط گفتگو تحریک کے لئے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے جسے اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کسی بھی گروپ پیج یا اکاؤنٹ پر تنظیم یا کسی رہنماء کے خلاف کوئی غیر اخلاقی اور فتنہ انگیز مواد موجود ہو تو اس کا جواب دے کر وائرل کرنے کے بجائے فوری طور پر اس کی نشان دہی کی جائے، کارکنان ایسے تمام منفی گروپس سے فوری طور پر کنارہ کشی اختیار کر لیں، سوشل میڈیا بھلے سب کچھ نہ ہو مگر دورِ جدید میں بہت کچھ ہے اور اس کا تعمیری و مؤثر استعمال اب ہماری بقاء کے لئے ناگزیر ہے،وہ اتوار کومرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کے زیرِ اہتمام منعقدہ فکری اجلاس سے خطاب کررہے تھے،جس میں دورِ حاضر کے سائبر محاذ پر اپنی صفوں کو مزید منظم اور جارحانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کے لئے اہم ڈیجیٹل ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا، سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق نے کہا کہ آج کے بعد صرف اور صرف انچارج ڈیجیٹل میڈیا کی ہدایت کے مطابق سوشل میڈیا کے کارکنان کام کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید