• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فباٹی نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ مسترد کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سے صنعتکاری اور سرمایہ کاری دونوں متاثر ہونگی۔ فباٹی کے صدر شیخ تحسین نے کہا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول 5روپے 36پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کئے جانے سے صنعتکار اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعت اور تجارت کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہورہا ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹیشن اور صنعتی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، شیخ تحسین نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صنعتکار اور عوام دونوں برداشت کریں گے، ایندھن مہنگا، پیداواری لاگت بڑھے گی جبکہ حریف ممالک کے مقابلے میں مہنگی مصنوعات سے ملکی برآمدات بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید