• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، خاتون کے ساتھ نمبردار اور پولیس ملازم سمیت 4 افراد کی اجتماعی زیادتی

پاکپتن (نمائندہ جنگ) تھانہ چک بیدی کے علاقہ 63ڈی میں نمبردار اور پولیس ملازم (پیرا فورس) سمیت چار افراد نے خاتون کو رات کے پچھلے پہر چار بجے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے قریبی فصل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،متاثرہ خاتون کے بیان پرگاؤں 63ڈی کے نمبر دار زاہد سکھیر،پیرافورس اہلکار شاہد گجر ،اسکے ساتھیوں انعام اور طفیل کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے متاثرہ خاتون رضیہ کی مدعیت میں نمبر دار زاہد سکھیرا پولیس ملازم پیرا فورس شاہد گجر اور دو ساتھیوں انعام اور طفیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق نمبردار ملزم زاہد سکھیرا نے متاثرہ خاتون (ر)کے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے لئے اس نے درخواست دے رکھی ہے پولیس ملازم پیرا فورس ملزم شاہد گجر نے خاتون (ر) کے شوہر اکرام کو بغیر اندراج مقدمہ گرفتار کرلیا اور خاتون سے کہا کہ تم نمبر دار کے گھر آجاو ہم تمہارے شوہر کو چھڑا کر لے آئیں گے خاتون نے کہا کہ وہ ان کی باتوں میں آگئی اور نمبر دار کے گھر چلی گئی جس پر ملزموں نے اسے کہا وہ رات 9/10 بجے اس کے شوہر کو کے آئیں گے رات چار بجے ملزم اس کے گھر گھس آئے اور اسے اسلحہ کے زور کر نیند سے جگا کر زبردستی گھر سے اغوا کرکے قریبی فضل میں لے گئے اور ملزموں زاہد سکھیرا شاید گجر نے اسے جبری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اس دوران دن چڑھ گیا لوگوں کے آنے پر پہرہ پر مامور دو ملزموں انعام اور طفیل نے انہیں لوگوں کے آنے کی آواز دی جس پر ملزم اسے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے خاتون نے موقع پر لوگوں کو صورتحال سے آگاہ کیا کہ ملزموں نے اسے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید