کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کوزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کی حدود لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 میں مبینہ مقابلہ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا ،اس دوران ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے آفیسر کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 40 سالہ اے ایس آئی گلفام خان ولد محمد علی کے نام سے کی گئی۔