• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن وقت پر ہونگے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفرآباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں،اگر الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل ملازمین کی پولنگ حسب معمول اور پروگرام کے مطابق ہوگی، ملازمین کی پولنگ راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ سب جگہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہیں، پورے آزاد کشمیر میں ریٹرننگ آفیسران کے پاس پولنگ میٹیریل پہنچ چکا۔چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ایل اے 24 سدھنوتی 7 میں الیکشن ری شیڈول کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیکورٹی کے لیے پاک فوج، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز موجود ہوں گی، تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے پلان ترتیب دیا ہے۔غلام مصطفی مغل نے کہاکہ الیکشن صاف، شفاف، پرامن اور غیرجانبدار ہوں گے، اگلے سات دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید