• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ، شہری قتل، ملزم موقع سے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی میں فائرنگ کرکے شہریوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھنے لگے ،کورنگی نمبر 5 میں اتوار کومسلح ملز م نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،مقتول محمد اسد سلطان رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا تھا، ہیلمٹ پہننے ملزم نے فائرنگ کردی،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانہ کی حدود کورنگی نمبر 5 میں مکی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعےمیں 37سالہ اسد سلطان عرف تیمور سلطان ولد ٹیپو سلطان شدید زخمی ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروںنے موقع پرپہنچ کر اسد سلطان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ،ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئے ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ سے ایک شہری کے قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عوامی کالونی کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری، تمام شواہد کی بنیاد پر مؤثر تفتیش اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول محمد اسد سلطان عرف تیمور سلطان ولد ٹیپو سلطان، جو رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا تھا، کرائے کے مکان A/80، کورنگی نمبر 6، نزد مکی مسجد میں رہائش پذیر تھا۔

ملک بھر سے سے مزید