• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی اور انکے دو دامادوں پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

ملتان( جنگ نیوز) ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنی (میپکو) نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر بجلی چوری کے شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات بجلی تقسیم کار کمپنی میپکو کی جانب سے دی گئی درخواستوں کی بنیاد پر درج کیے گئے، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ مقامات پر بجلی غیر قانونی طریقے سے استعمال کی جا رہی تھی۔میپکو کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جہاں ٹیموں نے براہِ راست کنڈے لگا کر بجلی استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا، متعلقہ مقامات سے بجلی کے میٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور تمام شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران بجلی کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی، جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ کی بجلی بھی ہفتے کی شام منقطع کر دی گئی تھی، جبکہ دیگر مقامات پر بھی ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات درج ہونے کے بعد معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کی جائے گی، اگر تحقیقات کے دوران مزید حقائق سامنے آئے تو قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید