اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ سے گلیشیئرتیزی سے پگھل رہے ہیں ،قابلِ تجدید توانائی، بیٹری ٹیکنالوجی، موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر، محفوظ پینے کے پانی اور دیگر ماحول دوست شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خطے میں گرین معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے شی زانگ خودمختار خطے کے دورے کے دوران پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فورم میں مختلف ممالک کے پالیسی سازوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جہاں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور ہمالیائی خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔