• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر کی 4 دن میں 24 اڑان پسماندہ شہروں میں پذیرائی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) حال ہی میں وجود میں آئی نئی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے 4 دن میں 24 پر پروازیں کرکے ملک کے پسماندہ شہروں کو وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کے ہوائی سفر سے جوڑ دیا جوڑ دیا، سالوں بعد کراچی، رحیم یار خان، بہاولپور، تربت، پشاور کوئٹہ اسلام آباد کا فضائی سفر بحال ہوگیا۔ ساوتھ ایئر کا ایک طیارہ 16 تا 19 جولائی کراچی بہاولپور اسلام آباد رحیم یار خان سکھر کراچی کی 16 پروازیں چکا ہے۔ جبکہ دوسرے طیارے نے 16 کراچی سے تربت کوئٹہ کراچی کی 4 اور پھر کراچی تربت پشاور کے غیر روایتی روٹ کی 4 اڑان بھریں۔ نئی بجٹ ایئر لائن کو ملک کے دور افتادہ علاقوں میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید