• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شرارت، دریائے چناب میں طغیانی کے باعث پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر سلال ڈیم کے 7 گیٹس کھول دیئے

لاہور(خالد محمود خالد) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر ریاسی کے مقام پر اچانک سلال ڈیم کے 7گیٹس کھول دیئے ہیں جس سے پانی تیزی سے وہاں سے تقریباً 72 کلومیٹر دور نیچے پاکستان میں ہیڈمرالہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں میں مقبوضہ کشمیر کے کئی حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سنگین سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید