اسلام آباد(تنویر ہاشمی) ایف بی آر کے فاسٹر ریفنڈ سسٹم میں خامیوں کا انکشاف ہواہے ، وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ’’فاسٹر‘‘سیلز ٹیکس ریفنڈ سسٹم میں خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹیکس اتھارٹی کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ خامی برآمد کنندگان کو متاثر کر رہی ہے اور خودکار ریفنڈ نظام کی موثر کارکردگی کو نقصان پہنچا رہی ہےایک کمپنی کی جانب سے دائر شکایات پر جاری کیے گئے فیصلے میں وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی نے قرار دیا کہ فاسٹر سسٹم کمرشل ایکسپورٹ گڈز ڈیکلریشن اور غیر تجارتی نمونہ جاتی برآمدات میں فرق کرنے سے قاصر ہے۔