• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ کی سابق وی سی جامعہ کراچی کے 7 سالہ دور کے آڈٹ سے متعلق درخواست پر کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کے لیے بیل آؤٹ پیکیج فراہم کرنے اور سابق وائس چانسلر کے سات سالہ دورِ انتظام کا آڈٹ کرانے سے متعلق درخواست پر متعلقہ حکام کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ سندھ سے 25 جولائی 2026 کو جاری ہونے والی “Most Immediate” ہدایت کے مطابق یہ مراسلہ سیکریٹری جامعات و بورڈز محکمہ سندھ کو ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کے ملازمین اتحاد کے صدر فرحان خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک درخواست ارسال کی گئی تھی، جس کا عنوان “جامعہ کراچی کے لیے بیل آؤٹ پیکج اور سابق وائس چانسلر کے سات سالہ دور کا لازمی آڈٹ” تھا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 22 جولائی 2026 کو درخواست پر “For necessary action” کی ہدایت درج کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ضروری کارروائی کا حکم دیا۔ مراسلے میں سیکریٹری جامعات و بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے میں قانون، قواعد اور پالیسی کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے اور اس سے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کو جلد از جلد آگاہ کیا جائے۔ دستاویز کی نقل پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹر، ایڈیشنل سیکریٹری اول، چیف منسٹر سیکریٹریٹ اور درخواست گزار فرحان خان، صدر ملازمین اتحاد جامعہ کراچی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید