اسلام آباد(تنویر ہاشمی) رواں مالی سال قلیل مدتی عرصے کے دوران مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ،گزشتہ مالی سال ترسیلات زر ،ریونیو میں اضافہ ہوا، ترسیلات زر41ارب60کروڑ ڈالر ، برآمدات 30ارب80کروڑ ڈالر رہیں،وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 7.1فیصد رہی جو مالی سال 2024-25میں 4.5فیصد تھی ،جون میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.1فیصد ہو گئی ، رواں برس پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 9سے 10فیصد رہنے ،بیرونی شعبے کے مستحکم رہنے کی توقع ، تاہم، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی افراطِ زر اور بیرونی شعبے کے امکانات کے لیے منفی خطرات پیدا کر سکتی ہے، معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل برقرار ،مجموعی معاشی استحکام بھی محفوظ رہے گا۔