ہنگو(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی عتداد 10ہو گئی جبکہ 22زخمی ہیں، شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ جبکہ 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10اہلکار شہید ہوگئے۔