کراچی (ٹی وی رپورٹ) دفاعی ماہر و تجزیہ کاروں ڈاکٹر مریم فاطمہ ، بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس اور بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح پیغام دیا ہے۔ دہشت گردی کی نئی لہر موجود ،ہر چیز کا حل ملٹری ایکشن نہیں، گورننس بہتر ہوگی تو معاملات بہتر ہونگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بنیادی چیزوں کی طرف اشارہ کیا ہے، بہت مفصل بریفنگ تھی،بہت سے ابہام کو زائل کیا۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور اس وقت اس کی ضرورت تھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح پیغام دیا ہے ۔ دہشت گردی کی نئی لہر ملک میں موجود ہے ۔