اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا اور درخواست کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم جاری، اپیل ہمشیرہ عظمیٰ خان کی زیر التواء درخواست کیساتھ منسلک؛ جلد سماعت مقرر کر نے کی ہدایت۔