• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات میں اگست 2026 کے لئے فیول کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں اگست  2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اماراتی فیول پرائسنگ کمیٹی کے مطابق رواں ماہ کے مقابلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق پیٹرول سپر کی نئی قیمت 3.60 درہم فی لیٹر ( 272.41 روپے ) مقرر کی گئی ہے اسکی قیمت میں تقریباً 15.13 پاکستانی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح پیٹرول اسپیشل کی قیمت 3.49 درہم ( تقریباً 264.04 ) فی لیٹر مقرر کی گئی ہےفیول پرائسنگ کمیٹی کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 3.80 درہم ( تقریباً 287.55 روپے ) مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے پورے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید