• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فضل الرحمان

کراچی( خالد محبوب ۔۔اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر کی تحریکِ آزادی میں فتح و کامرانی بالآخر مجاہدین کشمیر کے قدم چومے گی ،سانحہ پٹن کی 35ویں برسی ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کی تلخ یاد دلاتی ہے، سانحۂ پٹن بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا المناک باب ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یکم اگست 1990 میں بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیا،بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کبھی شکست نہیں دے سکتا ،آزادی کی تحریک اپنی منزل ضرور پائے گی ، کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں آج بھی عالمی برادری کی ذمہ داری اور بھارت کے لئے قانونی تقاضا ہیں اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے۔

اہم خبریں سے مزید