• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کوئی ارض شکن کارروائی انجام دینے میں ناکام، تین سال پہلے جیسے دم خم سے بھی محروم

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف 5؍ اگست کو کوئی ارض شکن کارروائی انجام دینے میں ناکام رہی ہے کئی ہفتوں سے جاری مہم کے ذریعے صرف یہ تاثر اجاگر ہوا ہے کہ وہ تین سال پہلے جیسے دم خم سے بھی محروم ہوگئی ہے 5؍ اگست کےملک گیر احتجاج سے صرف یہ پیغام ملا ہے کہ عمران خان کی جیل کا چوتھا سال شروع ہوگیاہے حکومت پردبائو ڈال کر رہائی دلانے کے لئے جس کارکردگی کی ضرورت تھی اس کا عشرعشیر بھی پورے دن کی سرگرمیوں میں نہیں ملا۔ جنگ /دی نیوز کو پتہ چلاہے کہ خیبرپختونخواہ کی تحریک انصاف پر زور دیا گیا تھا کہ وہ آج ہی لانگ مارچ شروع کردے تاہم وزیراعلی سہیل خان آفریدی نے 27؍ ستمبر کی تاریخ دیکرمحض اپنی جان چھڑائی ہے اس دوران ذرائع نےواضح کیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان کو لیکر تحریک انصاف کے حلقوں میں جاگی امید اس کی قیادت کی روایتی خوش فہمی ہے متعلقہ حلقوں میں عمران خان کے حوالے سے سوچ کی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور سرکاری سطح پر ایسی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید