• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم عمران کو پابندِ سلاسل کے 3 سال مکمل ہوگئے

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان کو پابندِ سلاسل ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ، توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے پر 5 اگست 2023 کو انہیں زمان پارک سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیاتھا، جہاں وہ 26 ستمبر 2023 تک ایک ماہ 21 دن تک رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 26 ستمبر 2023 کو انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال قید ہیں، جیل قواعد و ضوابط کے تحت سابق وزیراعظم کو بیٹر کلاس دی گئی ، اوروہ اڈیالہ جیل کے اندر 7 سیلز پر مشتمل ایک مخصوص کمپاؤنڈ میں قید ہیں ، تین سالہ قید کے دوران سابق وزیراعظم مختلف جسمانی عوارض اور پیچیدگیوں کا شکار ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید