• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کیساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان(فائل فوٹو)۔
سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان(فائل فوٹو)۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ 

ایک بیان میں پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ مکہ معاہدہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید