واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی فوج کے سربراہ کا ایران کے خلاف جنگ ختم یا محدود کرنے پر زور، فضائی طاقت سے تہران کو جھکانا مشکل ہے،جنرل ڈین کین نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا، انہوں نے ایران کے خلاف جنگ ختم یا محدود کرنے پر زوردیا، فوجی آپشنز کے محدود نتائج اور وسیع ایرانی جوابی کارروائی کا اندیشہ ہے، خطے میں امریکی اتحادیوں وتوانائی تنصیبات کو خطرہ ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ڈیفنس انوویشن یونٹ کے پرنسپل ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مہم کے لئے امریکی فوج کے پاس وافر مقدار میں گولہ بارود موجود ہے،ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرسیپٹرز جیسے فضائی دفاعی ہتھیاروں کی کمی سے متعلق رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں۔جیرڈ کونلی نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا، "ہمارے پاس درپیش ہدف کے لیے درکار مقدار میں گولہ بارود موجود ہے۔ محکمے کے پاس وہ تمام وسائل موجود ہیں جو آج جنگی حکمتِ عملی پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہیں۔ قبل ازیں امریکی فوج کے سربراہ جنرل کین نے ریٹکلف، روبیو اور جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام سے بات کی۔