امریکی بحریہ نے 2000 ناٹیکل میل رینج رکھنے والے کم لاگت زیرِ آب ڈرون کی آزمائش شروع کر دی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک نئی بغیر پائلٹ زیرِ آب گاڑی (UUV) کی آزمائش شروع کر دی ہے، جسے طویل دورانیے کے مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس کے ڈویلپرز کے مطابق یہ نظام 2000 سے زائد ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرسکتا ہے اور اس کی لاگت اسی نوعیت کی دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق 34 فٹ لمبی ہیدالِس (HADALUS) کاربن فائبر کے ایک بیرونی ڈھانچے سے لیس ہے، جس کا کراس سیکشن 6 فٹ ہے۔ اس میں سونار سمیت مختلف الیکٹرانک نظام بھی نصب ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے ڈویلپرز کے مطابق ہیدالِس کی آپریشنل رینج 2000 سے زائد ناٹیکل میل ہے۔