فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خطے میں تمام جنگیں ختم ہونے کے ایرانی مؤقف کی حمایت کر دی۔
ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی خطے کے لوگوں اور ان کے مستقبل کے وسیع تر مفاد کا سبب بنے گی۔
حماس نے کہا ہے کہ اس کے برعکس جنگوں کا جاری رہنا صیہونی دشمن کے منصوبوں کو تقویت دے گا جو خطے میں تقسیم، عدم استحکام اور خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نمائندے محسن رضائی کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محسن رضائی نے غزہ، لبنان سمیت پورے خطے میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔