• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام رسول انڑ اے آئی کا شکار، خاتون کی اصل شکل دیکھے بغیر نکاح کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نےسابق رکن اسمبلی کو اے آئی کے ذریعے فراڈ کے کیس میں ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈیفنس کو نوٹس جاری کردئیے۔ سابق رکن اسمبلی غلام رسول انڑ اے آئی کا شکار بن گئے۔غلام رسول انٹر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ۔سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خاتون سے بات چیت ہوئی، خاتون کی اصل شکل دیکھے بغیر نکاح کرلیا تھا ۔درخواست گزار کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے23 فروری 2026 کو ویڈیو کال کے ذریعے خاتون سے نکاح کرلیا تھا ،درخواست گزار جب بھی خاتون کو چہرہ دکھانے کا کہتا وہ اے آئی سے بنوائی ہوئی تصاویر شئیر کردیتی تھیں ،نکاح والے دن بھی خاتون نے نقاب کیا ہوا تھا ،نکاح کے بعد جب درخواست گزار نے خاتون کو دیکھا تو حیران رہ گیا، خاتون تصاویر سے بالکل مختلف تھی ،درخواست گزار نے اصل چہرہ دیکھنے کے بعد خاتون سے دوری اختیار کرلی تاہم نکاح برقرار رہا ،خاتون نے سوشل میڈیا پر میرے موکل کے مرنے کی جھوٹی تصاویر اور پوسٹ لگائی ،جس کے بعد درخواست گزار نے خاتون کو دو اگست کو طلاق دے دی ،خاتون کے خلاف این سی سی آئی اے میں شکایت بھی درج کرائی تھی ،طلاق کے بعد خاتون کی جانب سے کروڑوں روپے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے ،خاتون کی جانب سے درخواست گزار کو بلیک میل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔عدالت نے ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈیفنس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے 17 اگست تک رپورٹ طلب کرلی۔

اہم خبریں سے مزید