• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ، یوم آزادی، پاکستان قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

جدہ (شاہد نعیم)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصیپیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں، بالخصوص سفارت کاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔تقریب کے دوران قائداعظم محمد علی جناح، بانیٔ پاکستان کی زندگی اور تحریکِ پاکستان کے مختلف ادوار پر مشتمل تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا، جس میں تقریباً 100 تاریخی تصاویر شامل ہیں۔