جدہ (شاہد نعیم) ڈپٹی قونصل جنرل فارینہ ارشد نے کہا ہےکہ یومِ آزادی پاکستان ہمیں قائدِاعظم محمد علی جناح کی بصیرت، ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ وہ پاکستان انوسٹرز اور قومی یکجہتی فورم کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں، پاکستان انوسٹرز کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم ہوں،ہماری ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے پاکستان،یہی ہماری پہچان ہونی چاہئے تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کی کمرشل قونصلر سعدیہ خان، ہیڈ آف چانسلری غلام حسین، کمیونٹی ویلفئیر قونصلر ازکاء اور دیگر افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پہ قائم مقام کنوینر چوہدری تصور حسین ،عبدالخالق نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستانی بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات چوہدری اکرم، انجینئر محمد نواز، شریف الزمان ، سردار اقبال ، انجینئر سجاد تحسین، علی خورشید ملک،ڈاکٹر رخشندہ پوری ، سید جعفر شاہ، عبدالمتین ، پاکستان ایمبیسی اسکول عزیزیہ کے پرنسپل سابق عتیق الرحمن کو خصوصی شیلڈ پیش کئے گئے تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر نے کی، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، مسعود احمد پوری، ممتاز کاہلوں، اظہر وڑائچ اور دیگر کمیونٹی شخصیات و خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔