تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) حوثی جنگجوؤں نے سعودی شہر نجران میں ایک ہوائی اڈے اورآرامکوکی تیل تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 750سے تجاوز کر گئی ہے۔واشنگٹن نے لبنان کی حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیںجبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک غیر معمولی اور تباہ کن معاشی جنگ (اقتصادی ڈی ڈے )شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی برادری کو تہران سے لین دین ختم کرنے کی وارننگ دیدی اورکہاہے کہ جو بھی ملک ایران کی مددیا اس کے ساتھ کاروبار کرے گااسے بھی سنگین معاشی نتائج اورسخت سزاکا سامنا کرنا پڑے گا۔