ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عید میلاد النبیؐ کا مرکزی کاجلوس ’’کاروان مصطفیٰؐ‘‘ شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی کی قیادت میں نکالا جائیگا تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار ’’کاروان مصطفیٰؐ‘‘ کے آرگنائزر علامہ عبدالعزیز سعیدی نے کیا، وہ جامعہ انوارالعلوم نیوملتان میں علامہ سید ارشدسعید کاظمی کی دعوت پر بلائے گئے تیاری اجلاس میں شرکاءکو تفصیلات بتارہے تھے، اجلاس کی صدارت دربارموسیٰ پاک شہیدؒ کے خلیفہ حاجی محمد بخش قادری نے کی، 29واں سالانہ ’’کاروانِ مصطفیٰؐ‘‘ علامہ سید ارشدسعیدکاظمی کی قیادت میں روانہ ہوگا جو مقررہ راستوں سے گزر کرشاہی عیدگاہ خانیوال روڈ میں اختتام پذیر ہوگا، اجلاس میں سید محمد مدنی شاہ، قاری غلام حسین قادری، مولانا محمدمقصود سعیدی، قاری محمدراشد، مولانا کاشف نذر، قاری محمدصدیق سعیدی قریشی، رانا محمدعابد، مولانا نوید احمد سعیدی، قاری محمداکرم سعیدی، سردار عبدالشکورڈوگر، قاری ایازاحمدچشتی، قاری محمدفیاض سعیدی، مولانا محمدجنید،قاری محمدرفیق قادری، مولانا محمدنعمان سعیدی، قاری محمدانصرنوازسعیدی، مولانا محمدطیب، قاری نذرحسین روانی، علامہ قاری محمدابراہیم سعیدی قاری عبدالحمید،رانا لیاقت علی قمری ، قاری عبدالرزاق مہروی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔