ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران حسن آباد الفرید گروپ کے صدر چوہدری رحمت علی عرف بوٹا گجر کو ملتان تاجر اتحاد پاکستان ملتان سٹی کا نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان چوہدری محمد حنیف نے نومنتخب نائب صدر چوہدری رحمت علی بوٹا گجر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سرپرست اعلیٰ شیخ شمس الحق، جنرل سیکرٹری چوہری شاہد کمبوہ، نائب صدر ملک شبیر ہانس، فنانس سیکرٹری سعید احمد، بریانی والے گروپ کے چیئرمین معین گجر، سید مدثر شاہ اور اللہ دتا عرف ماما ڈوایا سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔