• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ محمد شفیق کی انجمن تاجران ماڈل ٹاؤن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے سینئر تاجر رہنماؤں ملک طاہر ڈوگر، رانا محمد اصغر اور شہر بھر سے درجنوں مارکیٹوں کے عہدیداران کے ہمراہ انجمن تاجران ماڈل ٹائون ننگانہ چوک ملتان ایونیو روڈکے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کوالیکشن کمیشن وسیم اسلم بٹ ،لیاقت لودھی، شیخ آصف اور شہر بھر سے موجود تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی موجودگی میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی دیا گیا۔تقریب میں نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور ہار پہنائے گئے مٹھائی بھی پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور جمہوری اصولوں پر چلنے کے قائل ہیں۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ کے سربراہ ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ خودساختہ یونینیں اور نام نہاد تنظیمیں تاجر برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ایسے عناصر کا تعاقب کریں گے۔
ملتان سے مزید